جہیز ہراسانی ، بیوی کی خودکشی

حیدرآباد۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) مزید جہیز کی ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ سریوانی ساکن شامیرپیٹ /10 جولائی کو اپنے شوہر سریکانت اور دیگر سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر اقدام خودسوزی کی تھی ۔ اس حادثہ میں سریوانی جزوی طور پر جھلس گئی تھی اور اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ دوران علاج وہ آج فوت ہوگئی اور شامیرپیٹ پولیس نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف مزید جہیز کی ہراسانی اور خودکشی کیلئے آمادہ کرنے کے دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے منتقل خانہ منتقل کیا اور بعد پوسٹ مارٹم رشتہ داروں کے حوالے کردیا گیا ۔