حیدرآباد /26 مئی ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانی و زدوکوب و زائد جہیز کے مطالبہ سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 38 سالہ خاتون وائی لکشمی عرف پدما نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پدما کی موت کے خلاف پولیس نے سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرشوتم جو پدما کا شوہر تھا نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا کرتا تھا اور زائد جہیز کیلئے اس خاتون کو ہراساں و پریشان کرتا تھا ۔ یہ لوگ جگت گیری گٹہ بیراپاگوڑہ میں رہتے تھے ۔ 4 دن قبل شدید مارپیٹ اور ہراسانی سے تنگ آکر پدما اپنے مائیکے چلے گئی تھی ۔ تاہم اس کا شوہر پرشوتم اپنے سسرال پہونچ گیا اور پدما کو مائیکے میں زدوکوب کیا جس سے تنگ آکر خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔