جھگڑے میں زخمی شخص فوت

حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) جھگڑے کے دوران زدوکوب میں زخمی شخص جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ 49سالہ محمد ملتانی ساکن روڈ نمبر 11بنجارہ ہلز جو سگریٹ کا کاروبار کرتا تھا 30مارچ کو معمولی سے جھگڑے میں خالد نامی شخص نے اسے شدید زدوکوب کیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگیا تھا۔ ملتانی کو دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ آج فوت ہوگیا۔ بنجارہ ہلز پولیس نے ابتداء میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا لیکن آج زخمی کی موت واقع ہونے پر دفعہ میں ترمیم کرتے ہوئے تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔