استنبول ۔ /22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک کرد کمانڈر جو دولت اسلامیہ کے جہادیوں سے شام میں جنگ کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا اس کی موت کے دو ماہ بعد استنبول میں دفن کیا گیا جبکہ ان کی نعش کی ترکی منتقلی پر عوام برہم تھے اس لئے سخت حفاظتی انتظامات کے تحت ان کی نعش استنول منتقل کی گئی ۔ ان کے ہزاروں حامی تدفین کے وقت موجود تھے اور بائیں بازو نے انہیں تدفین سے قبل خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔