جھولے کی رسی گلے کا پھندہ بن گئی ، طالب علم کی موت

حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری کے علاقہ میں ایک طالب علم مشتبہ طور پر جھولے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق جس جھولے سے وہ جھول رہا تھا ۔ اس کی رسی موت کا سبب بن گئی اور وہ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 14 سالہ امیت پرکاش جو ملکاجگیری کے ساکن ایشور راؤ کا بیٹا تھا وہ اپنے گھر کے قریب جھولا جھول رہاتھا کہ اچانک جھولے کی رسی اس کے گلے میں پھنس گئی اور وہ شدید متاثر ہوکر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔