دبئی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 36 سالہ ہندوستانی خاتون ویٹرن کھلاڑی جھولن گوسوامی پیر کو ونڈے انٹرنیشنل مقابلوں میں سب سے اعلیٰ رینکنگ حاصل کرچکی ہیں۔ ان کو یہ اعزاز ہندوستان کی حالیہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کامیابی پر دیا گیا۔ گوسوامی کو فبروری 2017ء میں بھی 8 ٹیموں کی چمپئن شپ میاچوں میں ۸ وکٹس حاصل کرنے پر اعلیٰ ترین اعزاز حاصل ہوا تھا جس کے باعث ہندوستان بشمول نیوزی لینڈ کے چار ورلڈ کپ 2021ء ویمنس چمپئن شپ کے مضبوط دعویداروں میں سے ایک ٹیم بن گئی ہے۔ آئی سی سی ویمنس چمپئن شپ جدید رینکنگ میں دفاعی چمپئن آسٹریلیاء بھی نیوزی لینڈ کے خلاف 3-0 جیت کے باعث 12 میاچس کھل کر 22 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ ہندوستان 15 میاچس کھل کر 16 پوائنٹس حاصل کرکے دوسرے مقام پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ 14 پوائنٹس اور سابقہ ورلڈ چمپئن انگلینڈ ساؤتھ آفریقہ سے پانچ پوائنٹس سے پیچھے ہے۔ گوسوامی ونڈے انٹرنیشنل کی 218 وکٹس کے ساتھ سب سے کامیاب گیندباز بن گئی ہیں اور سب سے زیادہ دنوں کے ریکارڈ کے قریب بھی ہے اور وہ 1873 دنوں نے ساتھ نمبر ون کھلاڑی بھی قرار دی گئی ہے۔ اس سے قبل پہلا مقام آسٹریلیائی کھلاڑی کیتھرائن فٹنر پیٹرک کو تھا جو 2113 دن تک کھیل چکی تھیں۔ گوسوامی کی نئی گیند پارٹنر شیکھا پانڈے 12 پوائنٹس حاصل کرکے پانچویں مقام پر ہے نو سال میں پہلی مرتبہ دونوں ہندوستانی کھلاڑی اعلیٰ مقام پر پہنچ گئی ہیں اس سے قبل 2010ء میں رومیلی دھر اس اعلیٰ مقام کو حاصل کرچکی ہیں۔