جھنڈا نصب کرنے کے دوران برقی شاک،کوپیڈا میں نوجوان ہلاک

حسن آباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : حسن آباد پولیس سرکل کے تحت موضع کوپیڈا منڈل مستقر پر کل 69 قومی یوم جمہوریہ تقاریب کے ضمن میں مقامی مارکٹ یارڈ پر قومی پرچم نصب کرنے کے دوران حادثاتی طور پر لگے برقی شاک سے 26 سالہ چندریا نامی مارکٹ یارڈ کا سیکوریٹی گارڈ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جس کے باعث کچھ دیر کے لیے تقریب میں افراتفری پھیل گئی ۔ بعد ازاں اطلاع پاکر سب انسپکٹر تروپتی نے بعد پنچنامہ نعش کو حسن آباد پولیس بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا ۔ نیز کیس درج کرنے و تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ۔ مقامی رکن اسمبلی وی ستیش کمار نے متوفی چندریا سیکوریٹی گارڈ کے ارکان خاندان کو شخصی طور پر 30 ہزار نقد دے کر مزید مالی امداد کے لیے ریاستی حکومت سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا ۔۔