جھلس جانے والے کمسن لڑکے کی موت

حیدرآباد۔/14جون ، ( سیاست نیوز) میاں پور کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکا حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 3سالہ شیخ میاں جو پریم نگر میاں پور علاقہ کے ساکن محمد حیدر کا بیٹا تھا۔ انسپکٹر میاں پور مسٹر پرشوتم نے بتایا کہ گزشتہ روز لڑکا پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں جھلس گیا تھا جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔اس کے مکان میں اسٹو پر چائے بنائی جارہی تھی اور وہ حادثاتی طور پر اس کی زد میں آکر شدید جھلس گیا۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی انجام دی۔