جھلس جانے والے شخص کی موت

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) میڑپلی کے علاقہ میں جھلس جانے والا شخص فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ شیوا جو مدھیہ پردیش کا متوطن تھا ۔ میڑپلی کے صنعتی علاقہ میں واقع ایک المونیم کمپنی میں کام کیا کرتا تھا ۔ گذشتہ روز کمپنی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ جس میں شیوا کے بشمول دیگر دو ملازمین بھی جھلس کر زخمی ہوگئے تھے ۔ جس میں علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ میڑپلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔