حیدرآباد /26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیوی کو بچانے کی کوشش میں شدید جھلس جانے والا شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ چکڑپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 40 سالہ کے ملیش کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ دومل گوڑہ علاقہ کا ساکن ملیش پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ 7 ڈسمبر کے دن ملیش کی بیوی ممتا مکان میں پیش آئے حادثہ میں آگ کی لپیٹ میں آگئی تھی اور اس دوران اپنی بیوی کو جلتی ہوئی حالت میں دیکھ کر اس نے اسے بچایا تھا ۔ تاہم اس دوران ملیش شدید جھلس گیا تھا جس کو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔