جھلس جانے والے شخص کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میلار پلی پولیس حدود میں ایک شخص مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ ابراہیم جو علی نگر ادم گڑھ علاقہ کے ساکن محمد افسر کا بیٹا تھا، پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ 9 فبروری کو ابراہیم حادثاتی طور پر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات ابراہیم فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔