حیدرآباد 14 نومبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز اور اپل پولیس حدود میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد جھلس کر فوت ہوگئے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ایک جھلس جانے سے فوت ہوگیا اور دوسرے نے خودکشی کرلی۔ اپل پولیس کے مطابق 27 سالہ شخص بالا کرشنا جو رامنتاپور علاقہ میں رہتا تھا۔ 10 نومبر کے دن یہ شخص اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گیا تھا جو علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ جوبلی ہلز پولیس نے بتایا کہ 35 سالہ نرسیا جو پیشہ سے لیبر تھا، یوسف گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا۔ اکثر میاں بیوی میں جھگڑے ہوا کرتے تھے اور اس نے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات خودسوزی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔