حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) منگل ہاٹ اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد جھلس جانے سے فوت ہوگئے۔ ایک نے خودسوزی کرلی جبکہ دوسرا پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگیا۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق 27 سالہ نرسنگ جو پیشہ سے پینٹر رحیم پورہ علاقہ کا ساکن تھا 5 جون کے دن وہ پکوان میں مصروف تھا کہ حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 50 سالہ مرگیش جو مزدور جل پلی میں رہتا تھا۔ چند عرصہ سے وہ پریشانیوں کا شکار تھا، جس نے 3 جون کے دن خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔