حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) رین بازار اور میرپیٹ کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں حادثاتی طور پر جھلس کر دو افراد فوت ہوگئے ۔ رین بازار پولیس کے مطابق 30 سالہ ستار جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن مرتضی کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ 9 مارچ کے دن وہ گھر میں اکیلا تھا اور اس کی بیوی اور بچے ایک تقریب میں گئے تھے ۔ ستار پکوان کے دوران حادثاتی طور پر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ کے راجو جو پیشہ سے میستری تھا ۔ سرور نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ گذشتہ ہفتہ وہ برقی کے کام کے دوران مشتبہ طور پر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔