حیدرآباد 20 جنوری (سیاست نیوز) بہادر پورہ علاقہ میں ایک نوجوان مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ نواز جو پیشہ سے ڈیکوریشن ، کشن باغ علاقہ کا ساکن 16 جنوری کو یہ نوجوان اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں جھلس گیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ بہادر پورہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔