حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) گولکنڈہ کے علاقہ میں نئی دلہن حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ فرحانہ بیگم جو شاہ حاتم نگر گولکنڈہ کے ساکن محمد فیروز کی بیوی تھی، ان کی شادی جاریہ ماہ 6 مارچ کو ہوئی تھی۔ 25 مارچ کو فرحانہ اپنے مکان میں حادثاتی طور پر پیش آئے واقعہ میں شدید جھلس گئی تھی جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس خاتون کی موت ہوگئی۔ پولیس گولکنڈہ نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔