جھلس جانے والی لڑکی کی موت

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست یوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک لڑکی حادثاتی طور پر پیش آئے حادثہ میں جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ دلشاد بیگم جو بی بی کا چشمہ علاقہ کے ساکن احمد محی الدین کی بیٹی تھی ۔ 27 اگست کے دن اپنے مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک
حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) جواہر نگر اور حیات نگر علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ جواہرنگر پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ کرشنا جو آدرش نگر علاقہ کے ساکن بالراج کا بیٹا تھا جواہر نگر میں پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ کے شیویا جو پیشہ سے تاجر تھا بنجارہ کالونی پداعنبرپیٹ میں رہتا تھا ۔ کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔