حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس جانے والی ایک لڑکی آج فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں 16جنوری کو 21سالہ سیما پروین اس وقت شدید طور پر جھلس گئی تھی جب وہ اپنے مکان میں پکوان میں مصروف تھی۔ اس واقعہ کے بعد سیما پروین کو گاندھی ہاسپٹل علاج کیلئے منتقل کیا گیا تھا اور کل رات دیر گئے وہ اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔