جھلس جانے والی لڑکیوں کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد 23 مئی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بھوانی نگر اور منگل ہاٹ حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں جو لڑکیاں حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئیں۔ بھوانی نگر پولیس کے مطابق 14 سالہ صبا جویریہ جو فتح نگر معین باغ علاقہ کے ساکن محمد شاہد خان کی بیٹی تھی۔ 16مئی کے دن اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق 18 سالہ ہاریکا جو گوفا نگر رسول پیٹ کے ساکن راج کمار کی بیٹی تھی 17 مئی کے دن پکوان کے دوران حادثاتی طور پر جھلس گئی تھی جس کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔