جھلس جانے والی طالبہ فوت

حیدرآباد 13 فبروری (سیاست نیوز)شادی سے انکار پر نذر آتش کئے جانے والی ایل ایل بی کی طالبہ آج اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ ایڈیشنل انسپکٹر مشیر آباد مسٹر حسیب اللہ کے بموجب 21 سالہ جے شیلا ساکن مشیر آباد کو دو دن قبل اس کے کالج کے دوست سائی رام اور اس کے ارکان خاندان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شیلا کو سائی رام نے اپنے مکان طلب کیا اور اپنے والدین چندرا شیکھر اور سنیتا کے روبرو شادی کی پیشکش کی ۔ لیکن شیلا نے اس شادی سے صاف انکار کردیا اور برہم سائی رام نے اپنے والدین اور دو بہنوں کے ہمراہ اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔

اس واقعہ میں شیلا شدید طور پر جھلس گئی تھی اور اسے گاندھی ہسپتال کے برننگ وارڈ میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ مشیر آباد پولیس نے سائی رام اور اس کے ارکان خاندان کے خلاف ایس سی ،ایس ٹی ایکٹ اور قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کرلیا اور بعدازاں جیل منتقل کردیا۔