حیدرآباد 14 مارچ ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ اور بوئن پلی پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین کی مشتبہ طور پر جھلس جانے کے سبب موت ہوگئی۔ کلثوم پورہ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ مہا دیوی جو ضیا گوڑہ علاقہ کے ساکن موہن کی بیوی نے 10 مارچ کے دن خاتون پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس گئی تھی جس کی کل رات موت ہوگئی ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق32 سالہ سوما لکشمی جو کالونی اولڈ بوئن پلی علاقہ کے ساکن وینکنا کی بیوی تھی یہ خاتون کل جھلس گئی تھی اور رات دیرگئے فوت ہوگئی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔