جھلس جانے والی دو خواتین کی موت

حیدرآباد 14 فبروری (سیاست نیوز) کلثوم پورہ اور میرپیٹ کے علاقوں میں پیش آئے علیحدہ واقعات میں دو خواتین مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئیں۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 40 سالہ جنگماں جو ضیاء گوڑہ علاقہ کے ساکن ستیم کی بیوی تھی، 7 فبروری کو پکوان کے دوران جھلس گئی تھی جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج کل رات دیر گئے فوت ہوگئی۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 27 سالہ جی سجاتا جو راجیو گرہا کلپا الماس گوڑہ علاقہ کے ساکن نریشن کی بیوی تھی، 8 فبروری کو اپنے مکان میں اُس وقت مشتبہ طور پر جھلس گئی جب وہ پکوان میں مصروف تھی۔ علاج کے دوران کل رات دیر گئے وہ فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔