حیدرآباد /3 جنوری ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب ایک اور حادثاتی طور پر جھلس جانے والی ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ ان کی موت کے واقعات مہیشورم اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آئے ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 40 سالہ سباوت نامی خاتون جو مہیشورم کے ایک تانڈے میں رہتی تھی ۔ کرشنا نامی شخص کی بیوی بتائی گئی ہے ۔ اس خاتون کو میکہ پر پر مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ شرابی شوہر اکثر نشہ کی حالت میں دھت رہتا جو گھر کے طرف توجہ نہیں دیتا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے 29 جنوری کے دن اپنے جسم کو آگ لگالی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 38 سالہ رانی بائی جو توکو گوڑہ علاقہ کے ساکن لنگوجی کی بیوی تھی یہ خاتون 31 جنوری کے دن یہ خاتون حادثاتی طور پر اپنے مکان میں پکوان کے دوران جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔ جس کی آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیںاور مصروف تحقیقات ہے۔