حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد و سائبر آباد حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین کی حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب موت واقع ہوگئی ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 21 سالہ روحی بیگم جو فلک نما علاقہ کے ساکن امین شیخ کی بیوی تھی ۔ 23 ستمبر کو پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں روحی بیگم شدید جھلس گئی تھی ۔ روحی بیگم علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ روحی کے والد نے اپنے داماد پر بیٹی کو اذیت پہونچانے کا مبینہ الزام ٹھہرایا اور اپنی بیٹی کی موت پر شبہ ظاہر کیا ۔ نریڈ میٹ پولیس کے مطابق 28 سالہ فرزانہ بیگم جو اولڈ سیفل گوڑہ علاقہ کے ساکن محمد جاوید کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 15 ستمبر کو اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔