حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بورا بنڈہ کے علاقہ میں پکوان کے دوران شدید طور پر جھلس جانے سے ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ سنجیوا ریڈی نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ خیرالنساء بیگم جو بنجارہ نگر بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن پاشاہ خان کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کل شام اپنے مکان میں پکوان کے دوران شدید جھلس گئی تھی ۔ پولیس کے مطابق حادثاتی طور پر یہ واقعہ پیش آیا تھا اور خیرالنساء بیگم آج صبح علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔