حیدرآباد /26 نومبر ( سیاست نیوز ) شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں شدید جھلس جانے والی خاتون فوت ہوگئی ۔ جس نے دو دن قبل اپنے آپ کو آگ لگالی تھی اور اس وقت اس کا دو سالہ لڑکا مدن اس سے لپٹ جانے کے بعد فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ پرینکا جو شاہ میرپیٹ علاقہ کے ساکن انیل گوڑ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 23 نومبر کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی تھی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پرینکا خرابی صحت سے پریشان تھی ۔ پولیس شاہ میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔