جھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک خاتون حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ آفرین بیگم جو پہاڑی شریف علاقہ کے ساکن محمد حسن کی بیوی تھی 8 نومبر کے دن اپنے مکان میں پکوان کے دوران مبینہ پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی جو آج علاج کے دوران فوت ہوگئی