جھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد ۔ 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) کارخانہ پولیس حدود میں ایک خاتون مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہیکہ 25 سالہ گوراماں جو کارخانہ علاقہ کے ساکن انجینیلو کی بیوی تھی، 22 اکٹوبر کی رات اپنے مکان میں برقی گل ہوجانے کے بعد موم بتی جلا کر ٹیبل پر رکھ دی تھی اور اسی حالت میں سو گئی تھی اور جھلس کر خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی جو کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔