جھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد 3 اکٹوبر (سیاست نیوز) بڑی بہن کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ چھوٹی بہن نے خودسوزی کرلی۔ یہ واقعہ پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 17 سالہ منیشا نے گزشتہ ہفتہ اپنے آپ کو آگ لگالی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ منیشا اپنے ایک رشتہ دار کی تصویر لئے گھوم رہی تھی، محلہ میں اور اپنی ساتھیوں کو یہ تصویر دکھاکر طرح طرح کی باتیں کررہی تھیں اس بات پر اس کی بڑی بہن برہم ہوگئی اور اسے ڈانٹا۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس لڑکی نے 27 ستمبر کو اپنے جسم کو آگ لگالی اور کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس پہاڑی شریف مصروف تحقیقات ہے۔