جھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترہ کے علاقہ میں ایک خاتون حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ شاکرہ بیگم جو نٹراج نگر جھرہ کے ساکن فیروز خان کی بیوی تھی یہ خاتون 26 ستمبر کو اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی جس کو فوری علاج کے لئے منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران ے خاتون کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔
سانپ ڈسنے سے لڑکی کی موت
حیدرآباد یکم/ اکٹوبر( سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں سانپ ڈسنے سے ایک لڑکی فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ فوزیہ بیگم جو نواب پیٹ علاقہ کے ساکن منصور کی بیٹی تھی ۔ 27 ستمبر کے دن یہ لڑکی سانپ کے ڈسنے سے متاثر ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔