حیدرآباد 29 اگست (سیاست نیوز) حبیب نگر کے علاقہ میں ایک خاتون حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ پاورتماں جو کمائی کنٹہ حبیب نگر علاقہ کے ساکن ملیا کی بیوی تھی یہ خاندان ضلع محبوب نگر کامتوطن بتایا گیا ہے ۔ 27 اگست کے دن پاور تماں اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں شدید طور پر جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے