جھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد۔ 23 جون (سیاست نیوز) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ مونیکا جو چلکل گوڑہ علاقہ کے ساکن پربھاکر ریڈی کی بیوی تھی۔ 12 جون کو خاتون اپنے گھر میں پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔