جھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد ۔ 7 جون (سیاست نیوز) مائیلار دیو پلی کے علاقہ میں ایک خاتون جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہیکہ 35 سالہ طاہرہ بیگم جو بدویل علاقہ کے ساکن چاند پاشاہ کی بیوی تھی، گذشتہ ماہ کی 19 تاریخ کو سلنڈر سے گیس کے اخراج کے بعد جھلس گئی تھی۔ طاہرہ بیگم کے ہمراہ ساڑھے تین سالہ وجے کمار اور اس کی والدہ انیتا بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق طاہرہ بیگم اپنے شوہر کے کاروبار میں ہاتھ بٹاتی تھی انیتا اپنے لڑکے کے ساتھ سلنڈر لینے آئی تھی۔ پولیس نے سنگین دفعات کے تحت چاند پاشاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔