جھلس جانے والی خاتون فوت

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس جانے والی خاتون فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ میڑچل کے علاقے رائلا پور میں /27 جنوری کو /19 سالہ جیوتی رانی پکوان کے دوران حادثہ کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں وہ شدید جھلس گئی تھی ۔ جیوتی کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔