حیدرآباد ۔ 28 ؍ مئی (سیاست نیوز) اتفاقی طور پر جھلس جانے والا ایک طالب علم زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ یہ واقعہ میر پیٹ میں اس وقت پیش آیا جب 17 سالہ طالب بھانجی لال ساکن سری گائتری نگر میر پیٹ 24 مئی کو اپنے مکان میں چائے بنا رہا تھا ۔ وہ اتفاقی طور پر جھلس گیا جس کے نتیجہ میں اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔