جھارکھنڈ19 جنوری (سیاست ڈاٹ)بوکارو شہر سے ندیم جھارکھنڈ رنجی ٹیم کا چمکتا ہواستارہ ہیں ۔ اپنے بائیں ہاتھ کے اسپن سے انہوں نے گھریلو میدانوں پرزبردست وکٹیں حاصل کیں ہیں۔مجموعی طور پر52 فرسٹ کلاس میچوں میں شہباز 32.81 کے اوسط سے 166 وکٹ لے چکے ہیں ۔شہباز آئی پی ایل میں دہلی ڈیر ڈیولس ٹیم کا حصہ رہے ہیں ۔ ٹوئنٹی 20 میچوں میں ان کا اوسط فرسٹ کلاس کرکٹ سے بہتر رہا ہے ۔محض 47 میچوں میں انہوں نے 25.14 کے اوسط سے 42 وکٹ لئے ہیں ۔ ان کی بہترین کارکردگی 16 رنز دے کر 3 وکٹ کا رہا ہے ۔شہباز کا رنجی میں آل راؤنڈر جیسے کارکردگی اور بہترین ایکنامک ریٹ انہیں ٹی -20 ورلڈ کپ کا چہرہ بنا سکتا ہے۔
ویراٹ کوہلی کی مارک واکی برابری
نیپئر 19جنوری ( سیاست ڈاٹ ) زبردست فارم میں چل رہے ویراٹ کوہلی نے ونڈے کرکٹ میں 18 سنچری بنانے کے آسٹریلیا کے سابق بیٹسمین مارک وا کی برابری کر لی ہے ۔ویراٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ونڈے میں سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ہی یہ کامیابی حاصل کی۔