جھارکھنڈ کوئلہ اسکام ، عدالت کی جانب سے نوین جندل کے خلاف مزید الزامات وضع کرنے کا حکم

نئی دہلی۔13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آج ایک اسپیشل کورٹ نے ہدایت دی کہ کانگریس قائد اور صنعت کار مسٹر نوین جندل اور دوسروں کے خلاف جھارکھنڈ کوٹا اسکام میں ملوث رہنے پر مزید الزامات وضع کرے۔ ایک اسپیشل جج مسٹر بھرت پراثر نے کہا کہ ملزمین کے خلاف رسمی الزامات کا انکشاف تک وضع کیے جائیں گے۔ اپریل 2016ء میں عدالت نے نوین جندل، سابق منسٹر آف اسٹیٹ داسر نارائن رائو( متوفی) سابقہ وزیر اعلی مدھو کوڈا، سابقہ کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا اور دوسرے گیارہ افراد کے خلاف دھوکہ دہی، مجرمانہ سازش، مجرمانہ اعتماد کی خلاف ورزی کے تحت آئی پی سی اور انسداد رشوت ستانی کی مختلف دفعات کے تحت الزامات وضع کیے تھے۔ لیکن رشوت کے الزامات ابھی تک وضع نہیں ہوئے تھے۔ یہ کیس جھارکھنڈ کے کوئلہ کان امرکنڈھ مرگادنگل سے متعلق ہے۔ آج کے احکامات کے مطابق عدالت نے کہا کہ رشوت کے الزام (انسداد رشوت ستانی ایکٹ سیکشن 7 کے تحت مسٹر داسری نارائن رائو کے خلاف لگائے تھے لیکن چونکہ ان کی موت واقع ہوچکی ہے تو ان کے خلاف الزام وضع نہیں کیے جائیں گے۔