جھارکھنڈ کابینہ میں توسیع میں تاخیر پر کانگریس کی تنقید

جمشید پور ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس لیڈر بنتا گپتا نے آج یہ الزام عائد کیا کہ جھارکھنڈ میں بی جے پی ۔ اے جے ایس یو پارٹی کی زیر قیادت حکومت کی کابینہ میں توسیع میں تاخیر کے باعث ریاست میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے اور بتایا کہ حکمران اتحاد میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کابینہ کی توسیع میں تاخیر ہورہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جھارکھنڈ پردیش کانگریس کے جائزہ اجلاس میں تنظیم کو مضبوط و مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔