جمشید پور۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ وکاس مورچہ (پرجا تانترک) کا انضمام رانچی میں 20 اگست کو بی جے پی میں عمل میں آئے گا۔ سابق چیف منسٹر جھارکھنڈ ارجن منڈا نے آج اس کی اطلاع دی۔ انضمام کے ایک دن بعد وزیراعظم نریندر مودی جھارکھنڈ کا دورہ کرنے والے ہیں۔