جگموہن ڈالمیا کیخلاف توہین پرچم کے الزام پر مقدمہ درج

کولکتہ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام )انڈین کرکٹ بوڑڈ کے سابق صدر اور بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر جگموہن ڈالمیا کے خلاف پرچم کی توہین کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کمال ڈے نامی شخص کی شکایت پر جگموہن ڈالمیا کے خلاف ہندستانی پرچم کی بے حرمتی کے الزام میں قومی حرمت ایکٹ 1971 کے تحت کولکتہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کولکتہ پولیس مرلیدھر شرما نے کہا کہ جگموہن ڈالمیا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔جوائنٹ کمشنر پولیس کرائم پالاب کانتی گھوش نے کہا کہ ہمیں جگموہن ڈالمیا کے خلاف شکایت آئی ہے کہ انھوں نے قومی پرچم کی بے حرمتی کی ہے جس پر ہم تفتیش کر رہے ہیں۔ جگموہن ڈالمیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ پتہ نہیں یہ شکایت کہاں سے آئی ہے۔ مقدمہ درج کرنے والے کمال ڈے نے کہا کہ میں نے جگموہن ڈالیما کے خلاف 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر پرچم کی توہین کی شکایت درج کی ہے۔