جگدیش مارکٹ میں کانسٹبل کی خودکشی

حیدرآباد ۔ یکم فبروری (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقے عابڈس جگدیش مارکٹ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک کانسٹبل نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ منی پرکاش متوطن ضلع چتور آندھراپردیش دو دن قبل اپنے دوست سے جو جگدیش مارکٹ کی ایک لاج میں رہتا ہے سے ملاقات کیلئے آیا تھا ۔ دوست ملازمت کیلئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ منی پرکاش نے نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ عابڈس پولیس اور کلوز ٹیم موقع واردات پر پہونچ کر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔