جگت گرو ماتے مہادیوی نے کہاکہ ہندوستانی عورتوں کو چاہئے کہ وہ عرب ممالک کی عورتوں کے طرز پر خود کو ڈھانک لیں۔

دھرواڑ: پہلے خاتون مذہبی لیڈر جگت گرو ماتے مہادویوی کو ہندوستان میں خواتین کے ساتھ بڑھتی جنسی ہراسانی کے وجہہ سمجھ میں آگئی ہے۔

کوسٹل ڈائجسٹ رپورٹ کے مطابق‘ لنگایت طبقے کی سربراہ جونئے سال کے جشن کے دوران بنگلور میں ہجوم کی جانب سے بڑے پیمانے پر خواتین کے ساتھ کی گئی چھیڑ چھاڑ پراپنا ردعمل پیش کررہی تھی‘ لڑکیوں پر زودردیا کہ وہ اشتعال انگیز کپڑے پہننے اور رات دیر گئے تک آزادنہ طور پرگھر کے باہر رہنے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہاکہ خواتین کے ساتھ مبینہ جنسی ہراسانی کے بڑھتے واقعات کا ایک سبب ان کا راتوں میں آزادی کے ساتھ گھومنا ہے۔نئے سال کے جشن کے دوران اشتعال انگیز کپڑے پہننے لڑکیوں کا حق نہیں ہے۔

یہ پہناوا جنسی گمراہی کو دعوت دینے کا سبب بن رہا ہے‘‘۔اپنی رائے میں صدر بسوا دھرما نے نے لڑکیوں سے کہاکہ وہ وہ عرب ممالک کے پہناوے کو اپناتے ہوئے خود ڈھانک لیں۔

سماج کے ساتھ عورتیں بھی ان کے ساتھ ہونے والی عصمت ریزی کے مساوی ذمہ دار ہیں۔اس میں فحش فلموں کا بھی اہم رول ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لہذا ہندوستان میں عرب ممالک کے طرز پر خواتین کے لباس کو متعارف کرواناچاہئے‘‘۔