جگتیال کے 22مساجد کے صدور کو چیکس کی حوالگی

جگتیال۔5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال منڈل کے جملہ 22مساجد کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کردہ ماہ رمضان کیلئے مرمتی اور آہک پاشی کیلئے فنڈس کے چیکس آج ڈپٹی تحصیلدار کے ہاتھوں صدور مساجد کے حوالے کئے گئے ۔ ماہ رمضان میں چیف منسٹر کے سی آر نے مساجد کی آہک پاشی و مرمت کے ضلع کریم نگر کو 50لاکھ منظور کئے تھے جس میں جگتیال ڈیویژن کے مساجد کو 6,90,000 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ۔ جگتیال منڈل منڈل چلنگل ‘ تاٹ پلی دورائی آر نگر ‘ دھرور کے مساجو کو جملہ 42 ہزار روپیوں کے چیکس آج تقسیم کئے گئے جس میں جامع مسجد کو تیس ہزار اور مقبرہ مسجد کو 10 ہزار باقی مساجد پرانی پیٹھ ‘ رحمانیہ ‘کوثر ‘ ہزاری ‘ نفیسہ ‘ جلیلی ‘ جعفر نظامچوک ‘ فاطمہ بنت مححمد ‘ قمر ‘ نور ‘ حمیدیہ ‘ جامع مسجد چلکل ‘ چھوٹی مسجد چلکل اور تاث پلی مدینہ مسجد کو فنڈز کی منظوری عمل میں آئی ۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی جگتیال ٹی جیون ریڈی نے نامہ نگار ’سیاست‘ و صدر ابوالکلام یوتھ کی نمائندگی پر خصوصی توجہ لیتے ہوئے ضلع کلکٹر سے نمائندگی کرنے پر اس سال ان مساجد کیلئے فنڈس کی منظوری عمل میں آئی ۔ گذشتہ سال ایک بھی مسجد کو فنڈس کی منظوری عمل میں نہیں آئی تھی ۔ مساجد کو فنڈس کی منظوری پر صدر جامع مسجد بسم اللہ خان ‘ ریاض الدین ماما سابق صدر ملت اسلامیہ ‘ محمد عبدالمجاہد عادل نے ریاستی حکومت بالخصوص چیف منسٹر کے سی آر ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی اور رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔