حیدرآباد 27فروری (یو این آئی ) ریاست تلنگانہ کے جگتیال ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے دبئی میں خودکشی کرلی۔میڈی پلی منڈل کے گاؤں گووندارم کرنے والا 36 سالہ سرینواس 3 مہینے پہلے قرض لے کر دبئی گیا ہوا تھا۔کل اس نے اپنے کمرے میں پھانسی لے لی۔خاندانی ذرائع کے مطابق وہ پہلے بھی بیرون ملک گیا تھا مگر مناسب کام نہ ملنے پر واپس ہو گیاتھا۔یہاں آنے کے بعد بھی اسے کوئی روزگار نہیں مل سکا تھا۔