جگتیال کے مسلم طلبہ کی نمایاں کامیابی

جگتیال۔ 28 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواجہ فراز الدین ولد خواجہ سراج الدین اسکول اسسٹنٹ ساکن محلہ ہزاری جگتیال نے انٹرمیڈیٹ سال دوم میں سری چیتنا جونیر کالج جگتیال سے بائی پی سی سے 1000/974 نشانات حاصل کرتے ہوئے سرفہرست رہے جن کا تناسب 97% رہا۔ وہ دسویں جماعت میں بھی 9.8 گریڈ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے جگتیال سطح پر سرفہرست تھا اور انٹرمیڈیٹ سال اول میں بھی 440/433 نشانات حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔ انٹرمیڈیٹ سال دوم میں شاندار کامیابی پر کالج انتظامیہ پرنسپل راجندر اور لیکچررس کے علاوہ دوست احباب اور رشتہ دار شجیع الدین اختر، مصطفی کمال ریاض الدین ماما، نسیم احمد، عبدالمتین، عبدالرحیم انجینئر، نعیم الدین احمد کریم نگر DPRO مترجم اور سرور شاہ بیابانی سے مبارکباد پیش کی۔