ضلع کلکٹر و ایس پی کا دورہ، بہتر انتظامات کرنے عہدیداروں کو ہدایت
جگتیال۔/4جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال تاریخی قلعہ کا آج دوپہر ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ دورہ کیا،26جنوری یوم جمہوریہ تقاریب کے انعقاد کیلئے انتظامات کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ محکمہ آثار قدیمہ کو تجاویز روانہ کرتے ہوئے اجازت حاصل کرنے سب کلکٹر مٹ پلی مسٹر مشرف علی کو ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے ضلع ایس پی اننت شرما اور سب کلکٹر مٹ پلی مشرف علی کے علاوہ آر اینڈ بی ڈی ای او بلدیہ کمشنر جگتیال تحصیلدار کے علاوہ دیگر عہدیداروں کے ہمراہ جگتیال کے تاریخی قلعہ کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی معائنہ کیا۔ یہ ان کا پہلا دورہ تھا اس سے قبل ضلع ایس پی نے دورہ کرتے ہوئے قلعہ میں یوم جمہوریہ تقاریب کیلئے مناسب مقام قرار دیتے ہوئے ضلع کلکٹر کو واقف کروایا تھا۔ ضلع کلکٹر نے آج دورہ کرنے کے بعد تاریخی قلعہ میں یوم جمہوریہ تقاریب اور پرچم کشائی اور پروگرام کو ترتیب دیتے ہوئے منصوبہ بنانے کی ہدایت دی۔ صاف صفائی اچھے طریقہ سے انجام دینے بلدیہ کمشنر کو ہدایت دی۔ جھاڑیوں کو صاف کرنے اور پولیس پریڈ،اسکولی طلباء کو بیٹھنے اور اسٹیج کی تیاری آر اینڈ بی محکمہ کو مناسب مقام پر تیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سب کلکٹر مٹ پلی مسٹر مشرف علی کو یوم جمہوریہ تقاریب کی تاریخی قلعہ میں انجام دینے اور تاریخی چیزوں کو ہاتھ لگائے بغیر گراؤنڈ کو مسطح کرنے کیلئے محکمہ آثار قدیمہ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اجازت حاصل کرنے کی ہدایت دی۔ اور انہوں نے قلعہ میں داخل ہونے کیلئے ایک ہی راستہ ہے لہذا گاڑیوں کی پارکنگ باہر کرنے اور باب الداخلہ کے داہنے جانب واقع خندق کو جانے کے راستے کو بند کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس موقع پر تحصیلدار مدھو سدھن، آر اینڈ بی ڈی او، بلدیہ کمشنر ماروتی پرساد، سرکل انسپکٹر کروناکر راؤ اور دیگر موجود تھے۔