جگتیال کی مساجد کیلئے فنڈس کی اجرائی

جگتیال ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے ماہِ صیام کے موقع پر مساجد کی مرمت اور آہکپاشی کاموں کیلئے منظور کردہ فنڈس میں ضلع کریم نگر جگتیال کے مساجد کیلئے منظور کرنے رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی کی ضلع کلکٹر فون پر بات چیت اور تحریری مکتوب روانہ کیا۔ ابوالکلام صدر محمد عبدالمجاہد عادل نے رکن اسمبلی سے مساجد کے فنڈس کے متعلق توجہ دلوانے پر انہوں نے فوری ضلع کلکٹر سے بات چیت کرتے ہوئے جگتیال کی مساجد کیلئے فنڈس کی منظوری کیلئے مطالبہ کیا ۔ ضلع کریم نگر کو ریاستی حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ سابق میں بھی گزشتہ سال فنڈس منظور کئے گئے تھے لیکن جگتیال کے عہدیداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے جگتیال کے کسی مسجد کو فنڈس منظور نہیں ہوئے تھے ۔ ابھی کریم نگر سے دریافت کرنے پر کسی قسم کا صحیح جواب نہ دینے پر رکن اسمبلی کو توجہ دلوائی گئی جس پر وقفہ انسپکٹر نے فون پر مساجد کی تفصیلات حاصل کئے۔

بودھن میں آج جلسہ شب قدر
بودھن ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی صدر جمعیتہ علماء بودھن کے بموجب آج بروز چہارشنبہ ، مسجد رحمت ، رئیس پیٹھ بودھن میں جلسہ شب قدر منایا جارہا ہے جس میں مولانا سید مظہر قاسمی صاحب کورٹلہ ، صدر حج کمیٹی ضلع کریم نگر کا ایمان افروز خطاب ہوگا ۔ نماز عشاء 9.15 بجے ہے۔

کوٹ گیر میں آج جلسہ شب قدر
کوٹ گیر ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حافظ محمد الیاس کے مطابق آج بروز چہارشنبہ مسجد سعد بن ابی وقاص ، نیو بس اسٹانڈ کوٹ گیر میں جلسہ شب قدر منایا جارہا ہے جس میں مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی ناظم مدرسہ معاذ بن جبل بودھن کا بیان مقرر ہے ۔ نماز عشاء 8.40 پر ہے، تراویح الم تر سے ہوگی ۔ صدر انتظامی کمیٹی نے تمام مسلمانوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔