جگتیال /28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر جگتیال کے اسمارٹ سٹی بنانے کیلئے بلدیہ کی جانب سے شہر کے 38 وارڈس میں عوامی رائے اور مشورے جاننے کیلئے حکومت کی ہدایت پر مختلف وارڈس میں آج سے 30 جولائی تک شیڈیول کے مطابق پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ 27 جولائی کو وارڈ نمبر (1) اور (38) ہنومان ٹیمپل چوراستہ پر صبح 10 تا 11 بجے اور گورے میاں چوراستہ عثمان پورہ وارڈ نمبر 32، 33 میں صبح 11 تا 12 بجے اور وارڈ نمبر 34، 35 قاضی پورہ اردو میڈیم اسکول میں 2 تا 3 بجے اور وارڈ نمبر 36، 37 جھنڈہ محلہ چوراستہ پر دوپہر 3 تا 4 بجے اور وارڈ نمبر 26، 27 کوآپریٹیو سوسائٹی بیٹ بازار پر شام 4 بجے تا 5 بجے بلدیہ چیرمین ٹی وجیہ لکشمی کی صدارت میں منعقد ہوئے ۔ اس موقع پر وجیہ لکشمی چیرمین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جگیتال شہر کو اسمارٹ سٹی کا درجہ کیلئے منتخب کیاگیا ہے جس کیلئے عوامی رائے اور مشوروں کو جانتے ہوئے ایک تجویز تیار کرتے ہوئے حکومت کو روانہ کی جائے گی ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وارڈس کے مسائل اور شہر کو اسمارٹ سٹی کیلئے کیا ضرورت ہے ۔ اپنی اپنی رائے اور مفید مشورے دینے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر کمشنر بلدیہ ماروتی پرساد ، ڈی ای رام چندرم ، اے ای عبدالرحیم ، چیرمین سراج الدین منصور کونسلرس عبدالباری اور دیگر کثیر تعداد میں عوام نے اس پروگرام میں حصہ لیا ۔