جگتیال۔/20جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوجوان نسل غلط عادتوں میں ملوث ہوکر اپنے مستقبل کو تباہ کررہی ہے انہیں اس سے بچانا ہر ایک کی سماجی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار جگتیال سرکل انسپکٹر آر پرکاش نے آج اپنے چیمبر میں منعقدہ صحافیوں کی پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے گانجہ فروخت کرنے والے نوجوان کشن جاٹ عمر 24 سال ولد رامیشور جاٹ راجستھان ریاست کو ضبط شدہ 200گرام گانجہ کے ساتھ میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشن جاٹ گزشتہ چھ ماہ سے جگتیال ضلع میں گنے کا جوس فروخت کرتے ہوئے زندگی گذار رہا ہے۔ وہ جگتیال کے سنگم پیٹ اور موضع پولاس میں مقیم تھا گزشتہ شام جگتیال شہر میں اطلاع ملنے پر نیو بس اسٹانڈ سرکل سے گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران اس نے نامعلوم افراد کی جانب سے لاکر دینے کی بات کہی۔