جگتیال /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صحت و تندرستی کیلئے کھیل کود انسانی زندگی کا اہم حصہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی جگتیال مسٹر ٹی جیون ریڈی نے پرنس گارڈن فنکشن ہال میں ابو الکلام یوتھ اسوسی ایشن جگیتال کی جانب سے ’’ جلسہ تقسیم ٹرافی ابوالکلام بیاٹمینٹس چیمپین شپ ٹورنمنٹ 2014‘‘ میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی سے پہلے مسلمانوں کا سرکاری ملازمتوں میں 90 فیصد تناسب تھا آج 10 فیصد بھی نہیں ہے ۔ اس کی اہم وجہ سرکار کی مراعات دیگر قوموں کے بہ نسبت مسلمان کو نہیں مل رہا ہے ۔ جبکہ مسلمانوں میں ہر کوئی باصلاحیت ہے ۔ انہیں سرکار کی جانب سے دیگر طبقات کی طرح تحفظات کی ضرورت ہے ۔ وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے 4 فیصد تحفظات دے کر کچھ حد تک مسلمانوں کے معافی تعلیمی حالات کو بدلنے کی کوشش کی ۔ موجودہ حکومت 12 فیصد تحفظات دینے کی بات کر رہی ہے ۔ اگر ایسا ہوا تو انہوں نے ابوالکلام یوتھ صدر مجاہد عادل کی جانب سے مسلمانوں کیلئے مسلم علاقے میں کھیل کود کے فرؤغ کیلئے کوشش کرنے کی ستائش کی ۔ مسلم شادی خانہ کمیونٹی ہال کے ایک شیڈ کو انڈور اسٹیڈیم کے مانند بناکر کھلاڑیوں کیلئے سہولت فراہم کرنے کا تیقن دیا اور مسلم شادی خانے کو اندرون ایک ماہ استعمال کے قابل بناتے ہوئے اس کو مولانا ابوالکلام آزاد فنکشن ہال اور اسٹیڈیم کے نام سیموسوم کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے ابوالکلام یوتھ اسوسی ایشن کی کارکردگی کی ستائش کی اور کہا کہ یوتھ اسوسی ایشن گذشتہ 17 سال سے شہر جگتیال میں بلا مذہب و ملت اپنی سماجی و فلاحی خدمات کو جاری رکھتے ہوئے ایک مثال قائم کی ہے ۔ مسلمانوں کے اور یوتھ اسوسی ایشن کے جو بھی مسائل ہیں اس کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر سابقہ بلدیہ کونسلر ساجد پٹواری اور لیاقت علی محسن صدر بزم اردو ادب جگتیال اور حافظ عبدالحمید عابد نے مخاطب کئے اور انڈور اسٹیڈیم کی تعمیر پر توجہ دلوائی ۔ اس موقع پر ابوالکلام آماد جشن یوم پیدائش تقاریب کے سلسلہ میں ابوالکلام یوتھ کی جانب سے 28 نومبر کو پرنس گارڈن فنکشن ہال میں شٹل بیاٹمنس چیمپین شپ ٹورمنٹ میں ڈبلس میں جملہ 12 ٹیم اور سنگل میں 7 ٹیمیں حصہ لئے جس میں ڈبلس میں ڈاکٹر ضمیر علی عدنان اور محمد شبیر الدین نے فتح حاصل کی ۔ جبکہ رنرز معیب اور ماجد رہے اور سنگلس میں محمد نواز عامر کامیابی حاصل کی ۔ رنرز محمد شبیر الدین ہے ۔ اس طرح کامیابی حاصل کرنے والے ڈبلس ٹیم کو ابوالکلام ٹرافی کی علاوہ 2500 دو ہزار پانچ سو روپئے نقد دی گئی اور رنر ٹیم کو دیڑھ ہزار روپئے دئے گئے ۔ اس موقع پر ابوالکلام یوتھ اسوسی ایشن صدر محمد عبدالمجاہد عادل نے یوتھ کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر یوتھ اراکین نائب صدر محمد ذاکر علی شیخ افسر ، امتیاز ، شہباز ، ایوب حسین عظیم اور دیگر موجود تھے ۔ ٹی جیون ریڈی ایم ایل اے نے مسلم شادی خانہ کا دورہ کیا اور 15 سال سے غیر کارکرد شادی خانہ پر اظہار افسوس کیا ۔ شادی خانہ کو آباد کرنے کیلئے اندرون دو ماہ میں مکمل تعمیر کرنے کا تیقن دیا ۔ تمام کونسلر عبدالباری سراج الدین منصور درگیا ، محمد منیرالدین منا موجود تھے ۔